نئی دہلی، 7؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے جمعہ کو دہلی وقف بورڈ کو تحلیل کر دیا،ساتھ ہی بورڈ کے مبینہ بدعنوانی معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی گئی۔لیفٹیننٹ گورنر سیکریٹریٹ نے بتایا کہ مسٹر جنگ نے وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر کی تقرری کو منسوخ کر دیا ہے۔انہوں نے بورڈ کی تنظیم نو کا حکم دیا ہے۔دہلی وقف بورڈ کے فرائض کی ادئیگی کے لئے سیکریٹری (ریونیو)کو تمام اختیارات دئے گئے ہیں۔بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج ایس ایم علی کو دیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ پر مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزام لگے تھے جس کے بعد انہوں نے دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔